ابنا: وال اسٹریٹ جنرل نے لکھا کہ سعودی عرب کے ایک اعلی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ریاض مشرق وسطی میں ایران کے تیل کی سپلائي کی جگہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے اور ہم نے کبھی بھی اعلان نہیں کیا ہے کہ ہم اس قسم کا کوئي ارادہ رکھتے ہیں۔ اس عہدیدار نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کی موجودہ صورتحال سے کوئي بھی حتی خود امریکی ، یورپین اور ایشیائي بھی خوش نہیں ہیں۔........ /169
12 مارچ 2012 - 20:30
News ID: 302472
سعودی عرب کے ایک اعلی عہدیدار نے تاکید کی ہے کہ سعودی عرب ایران مخالف پابندیوں کے بعد عالمی سطح پر تیل کی سپلائي کی سلسلے میں ایران کی جگہ لینے کا کوئي ارادہ نہیں رکھتا ہے۔